انتخابات کے التوا کی ہر سازش ناکام ہوگی، جام مہتاب

اسٹاف رپورٹر  پير 31 دسمبر 2012
حکومت وقت پر اور منصفانہ انتخابات کروائے گی، بلاول کا خطاب تاریخی تھا. فوٹو : فائل

حکومت وقت پر اور منصفانہ انتخابات کروائے گی، بلاول کا خطاب تاریخی تھا. فوٹو : فائل

کراچی: صوبائی وزیر برائے ریونیو جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی کروانے کی ہر سازش ناکام ہوگی۔

انتخابات قوم کی امانت ہیں اور موجودہ جمہوری حکومت وقت پر اور منصفانہ انتخابات کروائے گی، اپنے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے تاریخی خطاب نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مخالفین کے منہ بند کردیے ہیں، پوری قوم بلاول کے ساتھ ہے، سندھ کے عوام قوم پرستوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

07

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ قوم آمروں کے آلہ کاروں کو عام انتخابات میں عبرتناک شکست دے گی، انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادی جائے گی، قوم پرست سندھ کے دوست نہیں ہیں، قوم پرست، نوازشریف اور پیپلزپارٹی مخالف قوتیں اپنا شوق پورا کرلیںعام انتخابات میں شکست ان کا مقدر بن چکی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔