میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر سبز رنگ کا غلبہ

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 15 جنوری 2017
تماشائیوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ، ’’پاکستان جیتے گا‘‘ کے نعروں سے ماحول گرمائے رکھا ۔ فوٹو اے ایف پی

تماشائیوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ، ’’پاکستان جیتے گا‘‘ کے نعروں سے ماحول گرمائے رکھا ۔ فوٹو اے ایف پی

میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم پرسبز رنگ چھایا رہا، تماشائیوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ، ’’پاکستان جیتے گا‘‘ کے نعروں سے ماحول گرمائے رکھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق میدان میں 30ہزار سے زیادہ تماشائی موجود تھے جن میں سے 16ہزار پاکستانی تھے، کئی دوسرے شہروں سے میچ دیکھنے کیلیے بطور خاص میلبورن آئے تھے، ان میں سے بیشتر سبز رنگ کی شرٹس، کیپس پہنے ہوئے تھے، چند ایک نے پرچم اور بینرز بھی اٹھارکھے تھے، تماشائیوں نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ، ’’پاکستان جیتے گا‘‘ کے نعروں سے ماحول گرمائے رکھا، ہر اچھے اسٹروک اور وکٹ پر داد بھی دیتے نظر آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔