ناقص امپائرنگ؛ جنید خان وکٹ سے محروم 

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 15 جنوری 2017
گیند واضح طور پر بیٹ کو چھوکر گئی تھی لیکن امپائر نے انگلی کھڑی نہ کی ۔ فوٹو فائل

گیند واضح طور پر بیٹ کو چھوکر گئی تھی لیکن امپائر نے انگلی کھڑی نہ کی ۔ فوٹو فائل

میلبورن: پیٹ کمنز کا وکٹوں کے پیچھے واضح کیچ امپائرکو نظر نہ آیا، پاکستانی بولرز نے کینگروز پر بے پناہ دباؤ بڑھا رکھا تھا۔

جنید خان نے اپنے اوور میں مچل اسٹارک کو رن آؤٹ کیا، پیسر نے پیٹ کمنز کو بھی محمد رضوان کا کیچ بنوادیا، گیند واضح طور پر بیٹ کو چھوکر گئی تھی لیکن امپائر نے انگلی کھڑی نہ کی، سنکو میٹر نے ان کا فیصلہ غلط ثابت کردیا لیکن پاکستان ریویو پہلے ہی ضائع کرچکا تھا، تاہم بعد ازاں بھی پیٹ کمنز کھاتہ نہیں کھول سکے، انھیں باؤنسر پر محمد عامر نے وکٹ کیپر کی مدد سے دھر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔