پاکستان سپرلیگ؛2افغان کرکٹرزکو ملکی بورڈ نے این اوسی جاری کردیا

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 15 جنوری 2017
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نبی کو منتخب کیا ہے جب کہ پشاور زلمی نے محمد شہزاد کی خدمات حاصل کررکھی ہیں ۔ فوٹو فائل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نبی کو منتخب کیا ہے جب کہ پشاور زلمی نے محمد شہزاد کی خدمات حاصل کررکھی ہیں ۔ فوٹو فائل

 لاہور: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز میں شامل 2افغان کرکٹرز کو بورڈ نے این او سی جاری کردیاہے۔

دوسرے ایڈیشن کیلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نبی کو منتخب کیا ہے جب کہ پشاور زلمی نے محمد شہزاد کی خدمات حاصل کررکھی ہیں، یاد رہے کہ قبل ازیں افغان کرکٹ بورڈ نے این او سی جاری کرنے میں تذبذب کا شکارتھا جس کی وجہ سے فرنچائزز اور کھلاڑیوں میں بے یقینی کی کیفیت پائی جاتی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔