امریکا میں مکھن سے بنے مجسمے

ویب ڈیسک  منگل 17 جنوری 2017
پینسلوانیہ فارم شو میں مکھن سے بنے حیرت انگیز مجسمے ۔ فوٹو: بشکریہ یاہو نیوز

پینسلوانیہ فارم شو میں مکھن سے بنے حیرت انگیز مجسمے ۔ فوٹو: بشکریہ یاہو نیوز

ہیرسبرگ: امریکا میں سینکڑوں کلوگرام مکھن سے بنائے گئے خوبصورت مجسمے عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے جنہیں دیکھ کر شائقین حیران رہ گئے ہیں۔

پینسلوانیہ کے سالانہ فارم شو میں ایک حصہ مکھن کی مجسمہ سازی کے لئے مختص تھا جہاں فنکاروں نے خوبصورت اور تفصیلی مجسمے بنائے۔ اس میں گوالوں اور مصوروں نے مشترکہ طور پر دیہات کا ماحول تخلیق کیا تھا۔

مجموعی طور پر نصف ٹن مکھن سے کھیتوں کا ایک ماحول بنایا گیا جس میں پہاڑ، میدان اور جانور بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ اس مقابلے میں شامل ہونے کے لیے فلاڈیلفیا کے ماہر مجسمہ ساز بلائے گئے تھے جنہوں نے پہلے دھاتی فریم بنائے اوراس کے بعد ان پر مکھن لگایا جب کہ مجموعی طور پرمصوروں نے مل کر پینسلوانیہ کا منظرنامہ تخلیق کیا۔

اس نمائش میں امریکا کے طول و عرض سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اورفنکاروں کے حیرت انگیز کام کی خوب تعریف بھی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔