ٹوبہ ٹیک سنگھ، کھانسی کاشربت مزید2زندگیاں نگل گیا

 پير 31 دسمبر 2012
ورثاکااحتجاج، زہریلے شربت کی سر عام فروخت پر محکمہ صحت کے خلاف مظاہرہ.  فوٹو: فائل

ورثاکااحتجاج، زہریلے شربت کی سر عام فروخت پر محکمہ صحت کے خلاف مظاہرہ. فوٹو: فائل

ٹوبہ ٹیک سنگھ: کھانسی کا زہریلا شربت پینے سے مزید 2 افراد زندگی ہار گئے، ورثا نے محکمہ صحت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے کے رہائشی محمد شریف کے جواں سال بیٹے محمد ندیم نے جو مبینہ طور پر نشے کا عادی تھا، گذشتہ شب کھانسی کا شربت زیادہ مقدار میں استعمال کرلیا۔ حالت خراب ہونے پر اسے فوری ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ مزید برآں جھنگ روڈ پر ٹی ایم اے سے ملحقہ لیبر ہال سے ایک نامعلوم شخص کی لاش بر آمد ہو ئی جس کے قریب کھانسی کے شربت کی بوتل پڑی تھی۔

09

سٹی پو لیس نے مذکورہ لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال پہنچادیا۔ مذکورہ نعش کی تاحال کو ئی شناخت نہیں ہو سکی۔ گذشتہ روز بھی ٹو بہ ٹیک سنگھ میں کھانسی کا شربت پینے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ دریں اثنا محمد ندیم کے لواحقین اور دیگر لوگوں نے زہریلے شربت کی سر عام فروخت پر محکمہ صحت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ادھر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اشرف جاوید نے کھانسی کے شربت سے ہلاکتوں کی انکوائری کیلیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔