قومی ٹیم میلبورن سے پرتھ پہنچ گئی، کل پریکٹس سیشن ہوگا

اسپورٹس ڈیسک  پير 16 جنوری 2017
تیسرا ون ڈے جمعرات کو پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ فوٹو : پی سی بی

تیسرا ون ڈے جمعرات کو پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ فوٹو : پی سی بی

 کراچی: میلبورن میں آسٹریلیا کو 6 وکٹ سے شکست دینے کے بعد پاکستانی اسکواڈ پرتھ پہنچ گیا، منگل کی صبح پریکٹس سیشن ہوگا۔

تینوں ٹیسٹ اور پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم دوسرے میچ میں نئے روپ میں دکھائی دی، اظہر علی کی عدم دستیابی میں محمد حفیظ کی زیرقیادت ٹیم نے عمدہ پرفارم کیا تھا، بولرز نے پہلے کینگروز کو 220 رنز تک محدود رکھا، پھر بیٹسمینوں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 14بالز قبل صرف 4 وکٹ پر ہدف تک رسائی دلا دی، یوں 12 برس بعد آسٹریلوی سرزمین پر پہلی کامیابی ہاتھ آئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شاہینوں نے کینگروز کو شکست کا مزہ چکھادیا

اب تیسرا ون ڈے جمعرات کو پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ میں شرکت کیلیے پاکستانی ٹیم پیر کو چار گھنٹے سے زائد وقت کی فلائٹ سے پرتھ پہنچی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔