تیسرے ون ڈے میں آسٹریلوی ٹیم 3اہم کھلاڑیوں سے محروم رہے گی

اسپورٹس ڈیسک  پير 16 جنوری 2017
کرس لین گردن،مچل مارش کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں اورمچل اسٹارک کو آرام دیا جائے گا ۔ فوٹو کرکٹ آسٹریلیا

کرس لین گردن،مچل مارش کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں اورمچل اسٹارک کو آرام دیا جائے گا ۔ فوٹو کرکٹ آسٹریلیا

پرتھ: پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میں آسٹریلوی ٹیم 3اہم کھلاڑیوں سے محروم رہے گی۔

کرس لین گردن،مچل مارش کندھے کی تکلیف میں مبتلا ہیں، مچل اسٹارک کو آرام دیا جائے گا، مارکس اسٹوئنس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :دورہ بھارت کے لیے آسٹریلیا کا اسپنرز پرانحصار

25سالہ مچل مارش پاکستان کیخلاف سیریز میں تو شریک نہیں ہونگے لیکن ان کا نام آئندہ ماہ دورہ بھارت کیلیے منتخب 16 رکنی اسکواڈ میں شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔