ترقیاتی منصوبوں کیلیے ساڑھے 6 ماہ میں 3 کھرب روپے جاری

خصوصی رپورٹر  منگل 17 جنوری 2017
ٹی ڈی پیزبحالی48ارب اوروزیراعظم یوتھ پروگرام کیلیے 7.9ارب روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ فوٹو: فائل

ٹی ڈی پیزبحالی48ارب اوروزیراعظم یوتھ پروگرام کیلیے 7.9ارب روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ترقیاتی پروگراموں کے لیے مختص 8کھرب میں سے 13جنوری تک 3کھرب روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں جس میں مختلف وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے2 کھرب 44ارب روپے شامل ہیں، ٹی ڈی پیزکی بحالی کے لیے 48ارب سے زائد اور وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے لیے 7.94ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی کی دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے6ماہ میں 3کھرب21کروڑ روپے جاری کیے، ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی پروگرام کے لیے 8 کروڑ ،کیبنٹ ڈویژن کے لیے 20کروڑ، کامرس ڈویژن کے لیے 7 کروڑ 80 لاکھ، کمیونی کیشن ڈویژن 11کروڑ روپے، دفاع ڈویژن 19کروڑ، دفاعی پیداواری ڈویژن 46 کروڑ، وفاقی تعلیمی اور پروفیشنل ٹریننگ ڈویژن 51 کروڑ، خزانہ ڈویژن2ارب، ایچ ای سی8ارب 54 کروڑ، ہاؤسنگ اور ورکس ڈویژن ڈھائی ارب، داخلہ ڈویژن 4 ارب 67کروڑ، تحفظ خوراک ڈویژن 51 کروڑ اور ریلو ے کے لیے 14ارب سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے تاہم خارجہ امور ڈویژن کے لیے کوئی فنڈجاری نہیں ہوا۔

دستاویزات کے مطابق این ایچ اے کے لیے 80ارب روپے، واپڈا پاور سیکٹر کے لیے 47 ارب روپے،آزاد کشمیر میں ترقیاتی پروگراموں کے لیے7ارب سے زائد،گلگت بلتستان کے لیے پونے5 ارب روپے، سفیران فاٹا کے لیے 8ارب، ایرا کے لیے4ارب اور وزیر اعظم گلوبل ایس ڈی جی ایس پروگراموں کے لیے20ارب روپے جاری کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔