افغانستان میں فورسز کے آپریشن، 49 جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ

ویب ڈیسک  منگل 17 جنوری 2017
 ہاشم کرزئی کا علاج بھارت کے ایک اسپتال میں ہورہا تھا، پیشے کے اعتبار سے تاجر تھے، حکومت نے موت کی تصدیق کردی۔ فوٹو: فائل

 ہاشم کرزئی کا علاج بھارت کے ایک اسپتال میں ہورہا تھا، پیشے کے اعتبار سے تاجر تھے، حکومت نے موت کی تصدیق کردی۔ فوٹو: فائل

کابل: افغان سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیوں کے دوران49 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وسطی ارزگان اور ہلمند کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جس میں 49 عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق اس دوران کئی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ ہلمند میں تازدہ دم امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے اعلان کے بعد سے اب تک تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری طرف افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں گزشتہ ہفتے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق صدر حامد کرزئی کے کزن ہاشم کرزئی دم توڑ گئے۔ ہاشم کرزئی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا بھارت کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا تھا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ ہاشم کرزئی ایک تاجر تھے، حکومت نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔