شرمین عبید چنائے ورلڈاکنامک فورم کی میزبانی کریں گی

ویب ڈیسک  منگل 17 جنوری 2017
شرمین عبید آرٹسٹ کمیونٹی سمیت پاکستان کی نمائندگی کریں گی: فوٹو : آئی این پی

شرمین عبید آرٹسٹ کمیونٹی سمیت پاکستان کی نمائندگی کریں گی: فوٹو : آئی این پی

زیورخ: پاکستانی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے پہلی فنکارہ ہوں گی جوورلڈ اکنامک فورم کی میزبانی کریں گی.

ایکسپریس نیوزکے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہرڈیووس میں ورلڈاکنامک فورم میں وزیراعظم نوازشریف شرکت کریں گے جب کہ فورم کے سالانہ اجلاس کی میزبانی پہلی بارآسکرایوارڈ یافتہ پاکستانی ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کریں گی. شرمین عبید آرٹسٹ کمیونٹی سمیت پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم کی اقوام متحدہ میں نمائش

شرمین عبید چنائے فورم کے سالانہ اجلاس کی شریک صدر ہوں گی، شرمین ایک ایوارڈ ز کی تقریب سمیت بھارتی ہدایت کارکرن جوہرکے ساتھ ایک ون آن ون ڈائیلاگ میں بھی حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے نے اپنی ڈاکومینٹری فلم ’’اے گرل ان دا ریور‘‘ اور’’سیونگ فیس‘‘ کے لیے 2 آسکرایوارڈ جیتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔