عوام انتشار کی سیاست کرنے والوں سے بیزار ہوچکے ہیں، شہبازشریف

ویب ڈیسک  بدھ 18 جنوری 2017

الزام تراشی، جھوٹ اوردشنام طرازی کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے، شہبازشریف: فوٹو: فائل

الزام تراشی، جھوٹ اوردشنام طرازی کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے، شہبازشریف: فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام انتشار کی سیاست کرنے والوں سے متنفر اور بیزار ہو چکے ہیں۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے ساڑھے 3 سال دیانت، امانت اور شفافیت کے گواہ ہیں، حکومت کے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار اپنی مثال آپ ہے، عالمی سطح پر بھی موجودہ حکومت کی کوششوں کو سراہا جارہا ہے، ہم نے ان منصوبوں میں شفافیت ہی کی بدولت اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ عوام انتشار کی سیاست کرنے والوں سے متنفر اور بیزار ہو چکے ہیں، الزام تراشی، جھوٹ اور دشنام طرازی کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے، باشعورعوام نے ہرموقع پر دھرنا پارٹی کے منفی ہتھکنڈوں کو ناکام بنایا اور اب پاکستان میں صرف ترقی و خوشحالی کی سیاست ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔