تحریک انصاف کا نئی کور کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  بدھ 18 جنوری 2017
موزوں امیدوار لانے کے لیے پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا: فوٹو: فائل

موزوں امیدوار لانے کے لیے پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: تحریک انصاف نے عام انتخابات 2018 کی تیاریاں شروع کردی ہے اورپارٹی کی جانب سے نئی کور کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل پارٹی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں۔

ذرائع کا کہا ہے کہ پارٹی کی قیادت نے نئی کورکمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان عمران خان خود کریں گے، نئی کورکمیٹی کے بعد سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انتخابات میں پارٹی کی جانب سے ہر حلقے سے موزوں امیدوار لانے کے لیے پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں تمام فیصلے کور کمیٹی میں کئے جاتے ہیں تاہم کمیٹی کے فیصلے پر چیئرمین عمران خان کی رائے حتمی ہوتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔