وزیراعظم پاکستانی فلموں کی بھارت میں نمائش کیلیے اقدامات کریں، شان

ویب ڈیسک  بدھ 18 جنوری 2017
پاکستانی فلموں کی بھارت میں نمائش کو یقینی بنانے کے موثر اقدامات کیے جائیں، شان کی وزیراعطم سے اپیل -فوٹو: فائل

پاکستانی فلموں کی بھارت میں نمائش کو یقینی بنانے کے موثر اقدامات کیے جائیں، شان کی وزیراعطم سے اپیل -فوٹو: فائل

 لاہور: اداکار شان نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی فلموں کی بھارت میں نمائش کو یقینی بنانے کےموثر اقدامات کیے جائیں۔

بھارتی فلموں میں کام کرنے والے پاکستانی اداکاروں پر کڑی تنقید کرنے والے اداکار شان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم نوازشریف نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی بنائی ہے، اسی طرح ایک کمیٹی ایسی بھی بنائی جائے جواس بات کو یقینی بنائے کہ بھارت میں پاکستانی فلموں کی نمائش کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔