پھلوں اورسبزیوں كے استعمال سے جلد كی رنگت میں نكھار پیدا ہوتا ہے،ماہرین صحت

اے پی پی  پير 31 دسمبر 2012
ماہرین كے مطابق پھلوں اورسبزیوں كی مختلف اقسام میں كیرو ٹینائیڈز پائے جاتے ہیں جوجلد كے لئے موثرثابت ہوتے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ماہرین كے مطابق پھلوں اورسبزیوں كی مختلف اقسام میں كیرو ٹینائیڈز پائے جاتے ہیں جوجلد كے لئے موثرثابت ہوتے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

ماہرین صحت کے مطابق پھلوں اورسبزیوں كے استعمال سے جلد كی رنگت میں نكھار پیدا ہوتا ہے۔

برطانیہ میں 35افراد پر اس حوالے سے تحقیق کی گئی،ان افراد كو دو گروپوں میں تقسیم كیا گیا جن افراد نے 6 ہفتے تک مسلسل پھل اور سبزیاں استعمال كیں ان كی جلد كی رنگت میں واضع بہتری نظر آئی جب كہ ان افراد نے جنہوں  نے پھل اور سبزیاں كم استعمال كی یا استعمال نہیں كیں ان كی جلد میں وہ بہتری نظر نہیں آئی، ماہرین كے مطابق پھلوں اورسبزیوں كی مختلف اقسام میں كیرو ٹینائیڈز پائے جاتے ہیں  جوجلد كے لئے موثرثابت ہوتے ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔