- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، فیکا روڑے نہ اٹکائے، ظہیر عباس
کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان ظہیرعباس نے کہا ہے کہ فیکا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھولنے کی کوششوں میں روڑے نہ اٹکائے، زبردست انداز میں کم بیک کرنے والے محمد حفیظ ہی قومی ٹیم کی قیادت کے لیے موزوں ہیں.
میڈیا سے گفتگو میں سابق کپتان ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ ایشین بریڈمین کے لقب سے معروف ظہیرعباس نے کہاکہ فیکا کوکرکٹ کی بہتری کے لیے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ ماضی کے مقابلے میں پاکستان میں اس وقت حالات بہت بہتر ہیں،ملک میں دہشت گردی کے حوالے سے بھی کوئی مسئلہ نہیں تاہم فیکا کی جانب سے اپنایا جانے والاطرز عمل قطعی طور پردرست قرارنہیں دیا جا سکتا، یہ منفی انداز ہے۔ انہوں نے کہا اگر ویسٹ انڈیزکی ٹیم پاکستان آکر کھیلنے کے لیے تیارہے تواسے آنے دیا جائے، ضرورت اس امر کی ہے کہ فیکا اپنی ذمے داری کا احساس کرتے ہوئے اس ضمن میں مثبت کردار ادا کرے۔
ایک سوال پر سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف سابق ٹیسٹ کپتان اور سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے آؤٹ آف فارم ہونے کے بعد جس انداز میں کم بیک کیا وہ قابل تحسین قراردیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے وکٹ پررک کر رنز جوڑ کراپنی کلاس ظاہرکی اور اہلیت کو تسلیم کرالیا، ایسا محسوس ہی نہیں ہوا کہ وہ برے دور سے گزر رہے تھے، محمد حفیظ نے نہ صرف بطور بیٹسمین اچھی کار کردگی دکھائی بلکہ کپتان کی حیثیت سے بھی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کرایا۔
ظہیر عباس نے مزید کہا کہ میرے ذاتی رائے ہے کہ اظہر علی بھی اچھے کپتان ہیں لیکن آسٹریلیا کیخلاف آئندہ مقابلوں کے لیے محمد حفیظ کوہی قیادت کی ذمہ داری دی جائے تو کامیابی کے امکانات زیادہ روشن ہوسکتے ہیں،اس حوالے سے حتمی فیصلہ پی سی بی ہی کرسکتا ہے، انھوں نے جمعرات کو شیڈول ون ڈے میچ کے لیے پاکستان کو فیورٹ قراردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔