- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
جیمز اینڈ جیولری برآمدات کیلیے مراعات دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کے فروغ اور اس کی برآمدات بڑھانے کے لیے مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں ایس آر او 760 میں ترامیم کے لیے حتمی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق ایوان صدر سے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر وزارت تجارت کو ٹاسک دیا گیا کہ اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کر کے سمری تیار کی جائے۔ وزارت تجارت نے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی اور اس کی برآمدات کے فروغ کے لیے ایس آر او 760میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔
دوسری جانب وزارت تجارت کے حکام نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی کے لیے ایوان صدر سے ان پر پریشر ہے، وزارت تجارت نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے سفارشات طلب کر لی ہیں، ان سفارشات کی روشنی میں سمری تیار کی جا رہی ہے جس میں سفارش کی جا رہی ہے کہ جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کے مسائل حل کیے جائیں اور ان کو مراعات دی جائیں تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ہو سکے، ایس آر او 266کے خاتمے سے انڈسٹری کو شدید مسائل کا سامنا ہے۔
علاوہ ازیں جیمز اینڈ جیولری انڈسٹری نے ایس آر او 266کی بحالی اور اس انڈسٹری کو زیرو ریٹنگ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک نے تجویز دی ہے کہ جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کے حوالے سے ایس آر اوز کا خاتمہ کیا جائے اور ان کے لیے دیگر اشیا کی طرح درآمدات اور برآمدات کے طریقے اپنائے جائیں، وزارت تجارت میں سمری کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، آئندہ ہفتے سمری سیکریٹری تجارت کے حوالے کر دی جائے گی، سمری میں ایس آر او 760 میں ترامیم تجویز کی جا رہی ہیں تاکہ جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کے مسائل کا خاتمہ ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔