سی آئی اے نے 12 ملین خفیہ دستاویزات آن لائن جاری کر دیں

آئی این پی  جمعرات 19 جنوری 2017
دستاویزات کے ذخیرے میں 1940سے 1990 تک کی خفیہ سرگرمیوں سے متعلق معلومات موجود۔ فوٹو: فائل

دستاویزات کے ذخیرے میں 1940سے 1990 تک کی خفیہ سرگرمیوں سے متعلق معلومات موجود۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے12ملین خفیہ دستاویزات آن لائن جاری کردی ہیں، دستاویزات کے اس ذخیرے میں 1940سے1990 تک کی ایجنسیوں کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات موجود ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے12 ملین خفیہ دستاویزات آن لائن جاری کردی ہیں۔ ان دستاویزات کے منظرعام پر آنے سے سی آئی اے کی تاریخ اور سرد جنگ، کوریائی اور ویتنام جنگ سے متعلق ادارے کی سرگرمیوں کے بارے میں نئی معلومات سامنے آئیں گی۔ان دستاویزات میں73ہزار جرمنی کے حوالے سے بھی ہیں۔

واضح رہے کہ افشا کی گئی معلومات میں اس ادارے کی حالیہ برسوں کی سرگرمیوں سے متعلق مواد شامل نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔