شمالی کوریا کا ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری پر میزائل تجربے کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 19 جنوری 2017
میزائل تجربے کا مقصد امریکا کی نئی آنے والی حکومت کو پیغام دینا ہے۔۔ فوٹو:فائل

میزائل تجربے کا مقصد امریکا کی نئی آنے والی حکومت کو پیغام دینا ہے۔۔ فوٹو:فائل

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے نئی امریکی انتظامیہ کو پیغام دینے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر میزائل تجربے کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے تاہم اس موقع پر شمالی کوریا نے بھی نئی امریکی انتظامیہ کو واضح پیغام دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جائے گا جب کہ مقامی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ 2 نئے میزائل موبائل لانچ پر نصب کردیئے گئے ہیں جن کا کل باقاعدہ تجربہ کیا جائے گا جب کہ کل ہی میزائل تجربے کا مقصد امریکا کی نئی آنے والی حکومت کو پیغام دینا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیا میزائل سسٹم جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وہی انجن استعمال کیا گیا ہے جو گزشتہ سال اپریل میں کئے گئے میزائل تجربے میں استعمال کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔