عوام سب سے بڑے مصنف اور نبض شناس ہیں، پیپلز پارٹی

نمائندہ ایکسپریس  منگل 1 جنوری 2013
 انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو ٹوٹنے سے بچایا اور ہم ملک میں دوبارہ کسی صورت آمریت نہیں آنے دیں گے۔ فوٹو : فائل

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو ٹوٹنے سے بچایا اور ہم ملک میں دوبارہ کسی صورت آمریت نہیں آنے دیں گے۔ فوٹو : فائل

حیدر آباد:  پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ضلع کے صدر و صوبائی وزیر فشریز زاہد علی بھرگڑی، جنرل سیکرٹری سید فیاض علی شاہ، امان اللہ سیال، جام خان شورو، جبار خان، آفتاب احمد خانزادہ، روشن سولنگی، علی محمد سہتو، پاشا قاضی، یامین سومرو، شاہد اقبال، جیندو سومرو اور نور النساء ابڑو نے کہا ہے کہ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہیں اور عوام کو ہی یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ کونسا دور اچھا ہے۔

عوام ہی سب سے بڑے مصنف اور نبض شناس ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری الیکشن کے التوا کے بجائے عوام کو ووٹ ڈالنے کی تبلیغ کریں، پیپلزپارٹی مفاہمت کی پالیسی جاری رکھے گی،۔

لانگ مارچ کرنے والے شوق پورا کر لیں، الیکشن اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو ٹوٹنے سے بچایا اور ہم ملک میں دوبارہ کسی صورت آمریت نہیں آنے دیں گے کیونکہ ملک کے استحکام و عوام کی خوشحالی کے لیے جمہوریت کا تسلسل ضروری ہے۔ پی پی شہیدوں کی پارٹی ہے جس کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ قائدین نے بھی اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ایک منفرد مثال قائم کی ہے اور اب ہم کسی کو بھی جمہوری نظام لپیٹنے نہیں دیں گے ، انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے کی چابی عوام کے پاس ہے جس کے حق میں فیصلہ کریں گے اسے اقتدار منتقل کر دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔