- ایشیا چیمپئن شپ کے فاتح تن سازوں نے میڈلز شہدائے پاکستان کے نام کردیے
- اوگرا نے گیس کی قیمت میں 50 فیصد تک ہوشربا اضافے کی منظوری دے دی
- نو مئی واقعہ، ریڈیو پاکستان پشاور سے قیمتی اشیا چرانے والا مرکزی ملزم گرفتار
- کوئٹہ اسپینی روڈ پر گھر میں فائرنگ سے ماں اور بیٹی جاں بحق
- بڑھتی عمر اور یادداشت کمزور؟ چاکلیٹ کھائیں
- سی آئی اے چیف کا دورہ بیجنگ؛ حکام سے خفیہ ملاقاتیں
- سندھ حکومت کا میئر کا الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کا فیصلہ
- ننھی اشیا کی مدد سے انسانی زندگی کی منظر کشی
- بھارت میں مسافر اور مال بردار ٹرینوں میں تصادم؛ 50 افراد ہلاک اور 300 زخمی
- کے پی میں سرکاری گاڑیاں بدستورسابق حکومتی ارکان کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف
- کراچی میں 6 سال سے روپوش کالعدم ٹی ٹی پی شاکر گروپ کا کارندہ گرفتار
- صحت مند ٹانگیں، صحت مند دِل
- 9 مئی واقعات؛ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں مذمتی قرارداد منظور
- اللہ تعالیٰ پاکستان کو2017 والی ڈگر پر لے جائے، نواز شریف
- چاولوں کو دوبارہ گرم کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے
- ایڈووکیٹ جبران ناصر گھر پہنچ گئے
- ہیٹ ویو کے خدشات، محکمہ صحت نے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی
- پاکستان نے 200 ماہی گیروں اور 3 سویلین کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا
- ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
سال کے آخری روز مندی، حصص مارکیٹ پہلی بار 17000 کی حد سے گزر کر نیچے آگئی
14.55 ارب کا نقصان،350 کمپنیوں میں سے184کے دام کم، کاروباری حجم 15فیصد زائد،17.76کروڑ حصص کا لین دین، ماہرین رواں سال نئے ریکارڈز کیلیے پرامید۔ فوٹو : آن لائن
کراچی: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں سال2012 کے آخری روز انڈیکس کے 17000 کی تاریخی حد عبور کرنے کے بعد مندی رہی۔
مندی کے باعث 52.57 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے14 ارب 55 کروڑ42 لاکھ9 ہزار618 روپے ڈوب گئے، تقویمی سال کے اختتام کے باعث بعض سرمایہ کار گروپوں نے مخصوص شعبوں میں سرمایہ کاری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے ایک موقع پر88.86 پوائنٹس کی تیزی رونما ہونے سے ملکی تاریخ میں پہلی بارانڈیکس 17032 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن اسی دوران بعض سرمایہ کاروں نے پرافٹ ٹیکنگ کو ترجیح دیتے ہوئے سرمائے کا انخلا کیا جس کی وجہ سے انڈیکس کو تاریخی حد کے استحکام میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ بیشتر شعبوں نے نئے تقویمی سال کے لیے اپنی کاروباری ترجیحات کا تعین کرلیا ہے۔
لہٰذا نئے سال کے ابتدائی چند سیشنز کے دوران مزید تیزی سے انڈیکس کی نئی ریکارڈ حدیں عبور ہو جائیں گی، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں اور میوچل فنڈز کی جانب سے مجموعی طور پر24 لاکھ79 ہزار765 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی۔
جبکہ بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے6 لاکھ45 ہزار275 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے4 لاکھ15 ہزار673 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے12 لاکھ20 ہزار661 ڈالر اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے 1 لاکھ 98 ہزار156 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا جو کاروبار میں مندی کا باعث بنا، مندی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس37.86 پوائنٹس کی کمی سے16905.33 ہوگیا ۔
جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس31.56 پوائنٹس کی کمی سے13764.00 اور کے ایم آئی 30 انڈیکس105.47 پوائنٹس کی کمی سے 29125.55 ہوگیا، کاروباری حجم گزشتہ جمعہ کی نسبت 15.02 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 17 کروڑ76 لاکھ 71 ہزار210 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار350 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں141 کے بھائو میں اضافہ، 184 کے داموں میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں یونی لیور فوڈز کے بھائو 100 روپے بڑھ کر4300 روپے اور کولگیٹ پامولیو کے بھائو30.55 روپے بڑھ کر1500 روپے ہوگئے جبکہ یونی لیوپاکستان کے بھائو400 روپے کم ہو کر 10100 روپے اور نیسلے پاکستان کے بھائو166.67 روپے کم ہوکر 4733.33 روپے ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔