10 اوورز کے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیوڈ ملر نے جنوبی افریقہ کو سری لنکا پر فتح دلا دی

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 21 جنوری 2017
میزبان ٹیم کی جانب سے 5 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

میزبان ٹیم کی جانب سے 5 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

سینچورین: 10 اوورز کے ’ٹی ٹوئنٹی‘ میں ڈیوڈ ملر نے طوفانی بیٹنگ سے ’نوآموز‘ جنوبی افریقہ کو سری لنکا پر19 رنز سے فتح دلا دی۔

سنچورین میں کھیلے گئے پہلے میچ کو بارش کی وجہ سے 10 اوورز فی سائیڈ تک محدود کرنا پڑا،127  رنز ہدف کے تعاقب میں آئی لینڈرز 6 وکٹ پر 107 رنز ہی بنا سکے، نک ڈیکویلا کے برق رفتار 43 رنز کسی کام نہ آئے، نئے فاسٹ بولرلونگی نگیڈی اور عمران طاہر نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ اس سے پہلے بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ نے 5 وکٹ پر 126 رنز بنائے، ملر نے 18 بالز پر 40 رنز اسکور کیے،نوان کولاسیکرا نے دو وکٹیں لیں، میزبان ٹیم کی جانب سے 5 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔