سعودی عرب کے شہرجدہ میں 2 خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 جنوری 2017
سیکیورٹی فورسز نے مکان پر  چھاپہ مارا تو خود کش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ فوٹو: بشکریہ الجزیرہ

سیکیورٹی فورسز نے مکان پر چھاپہ مارا تو خود کش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ فوٹو: بشکریہ الجزیرہ

ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ کے نواح میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی شہر جدہ کے نواحی علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک مکان پر چھاپہ مارا جس کے بعد اس میں موجود 2 افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد خودکش بمباروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ زور دار دھماکوں کے نتیجے میں مکان  مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے بمباروں کے اعضا اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی۔

دوسری جانب سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے خودکش بمباروں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا اورنہ ہی ان کی شناخت سے متعلق کوئی معلومات فراہم  کی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔