گوجرہ میں کارٹرین کی زد میں آنے سے 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 22 جنوری 2017
حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون اور بچے سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فوٹو: فائل

حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون اور بچے سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فوٹو: فائل

گوجرہ میں کار کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی زد میں آنے کے نتیجے میں  گاڑی میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرہ کے قریب چک 93 ج ب میں ایک کار ریلوے کراسنگ پر کھلے پھاٹک سے گزر رہی تھی کہ کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس زد میں آگئی، حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون اور بچے سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 2 رکشے ٹرین کی زد میں

حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدروفت کا سلسلہ رک گیا ہے جب کہ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔