گوجرانوالہ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے خطرناک قیدیوں کو ذاتی ملازم بنالیا

ویب ڈیسک  اتوار 22 جنوری 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

گوجرانوالہ: ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کو ذاتی ملازم بنالیا اور انہیں اپنے گھر کے کام کاج پر مامور کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرانوالہ سینٹرل جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے قیدیوں کو ذاتی ملازم بنا لیا اور خطرناک قیدیوں کو اپنے گھر کے کاموں پر مامور کردیا ہے، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے قیدیوں سے گھر کا سامان منتقل کرایا جب کہ اس دوران قیدیوں کے پیروں میں بیڑیاں بھی موجود تھیں۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز نے جب قیدیوں سے بات کرنے کی کوشش کی تو سامان اور قیدیوں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے قیدیوں کو بات کرنے سے منع کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔