سوشل میڈیا پر چہرہ چھپانے والی لڑکی دنیا بھر میں مقبول

ویب ڈیسک  اتوار 22 جنوری 2017
پولینڈ کی رہائشی 20 سالہ لڑکی کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
 فوٹو: بشکریہ نتالیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

پولینڈ کی رہائشی 20 سالہ لڑکی کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ فوٹو: بشکریہ نتالیہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

پولینڈ: فیس بک جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر راتوں رات مقبولیت حاصل کرنا بہت آسان ہے لیکن یہ ان کے حصے میں آتی ہے جو کسی فن یا ہنر کے ماہر ہوتے ہیں لیکن پولینڈ کی ایک لڑکی نے اپنی تصاویر میں شعوری طور پر چہرہ نہ دکھاتے ہوئے بھی انسٹاگرام پر غیرمعمولی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

پولینڈ کی رہائشی 20 سالہ لڑکی نے تین سال قبل انسٹا گرام پر اپنا اکاؤنٹ بنایا اور اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد اس کے فالوورز بن چکے ہیں۔ لڑکی کی ہر تصویر میں وہ اپنا جزوی چہرہ دکھاتی ہے، یعنی کبھی آنکھیں، کبھی صرف ہونٹ، کبھی چہرے کا ایک رخ اور کبھی زلفوں سے ڈھکا چہرہ ہی دکھاتی ہے۔

ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے لڑکی نے بتایا کہ وہ ہر تصویر میں اپنے چہرے کا مزید تھوڑا حصہ ظاہر کرتی ہے اور اس کے مداح اس کی تصاویر کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ لڑکی کے مطابق ہر روز انسٹا گرام پر اس کے مداحوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے لیکن ان سب کے باوجود وہ انٹرنیٹ کی مشہور شخصیت نہیں بننا چاہتی۔

ان سب کے باوجود لڑکی نے اعتراف کیا کہ سوشل نیٹ ورک اس کی آمدنی کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے، وہ انسٹا گرام پر مصنوعات کی تشہیر سے رقم کمارہی ہے  اور ساتھ ساتھ اب وہ سوشل میڈیا ماہر کی حیثیت سے بھی ملازمت کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔