اسٹیون اسمتھ بھارت میں بھی ٹاس جیتنے کی دعا کرنے لگے 

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 22 جنوری 2017
4 بار ٹاس جیتا ہوں لیکن میرے خیال میں اس کی ضرورت بھارت میں زیادہ ہوگی،اسٹیون اسمتھ ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

4 بار ٹاس جیتا ہوں لیکن میرے خیال میں اس کی ضرورت بھارت میں زیادہ ہوگی،اسٹیون اسمتھ ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سڈنی: اسٹیون اسمتھ بھارت میں بھی ٹاس جیتنے کی دعا کرنے لگے ہیں۔

پاکستان کیخلاف سڈنی میں فتح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل اور ٹریوس ہیڈ نے بہت عمدہ بیٹنگ سے فتح کی بنیاد رکھی، ان کنڈیشنز میں پہلے بیٹنگ کا بھی فائدہ ہوا،4 بار ٹاس جیتا ہوں لیکن میرے خیال میں اس کی ضرورت بھارت میں زیادہ ہوگی،امید ہے کہ وہاں کی مشکل کنڈیشنز میں بھی قسمت میرا ساتھ دے گی اور ٹیم کو ٹاس جیتنے کا فائدہ پہنچے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔