مقبوضہ کشمیر پلوامہ میں شہریوں پر فائرنگ کیخلاف ہڑتال، یٰسین ملک گرفتار

خبر ایجنسیاں  منگل 1 جنوری 2013
 ہائیکورٹ بار کے تحت وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، مظاہرے روکنے کیلیے چوتھے روز بھی علاقے میں کرفیو نافذ۔ فوٹو: اے ایف پی

ہائیکورٹ بار کے تحت وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا، مظاہرے روکنے کیلیے چوتھے روز بھی علاقے میں کرفیو نافذ۔ فوٹو: اے ایف پی

سرینگر:  مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے شہریوں پراندھا دھند فائرنگ کے خلاف پیر کومکمل ہڑتال کی گئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اوربزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے دی تھی۔ ہڑتال کی وجہ سے تمام دکانیں اورتجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل رہی۔

5

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے عدالتوں کا بائیکاٹ کے اعلان کے بعد وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ ادھرقابض انتظامیہ نے پلوامہ میں لوگوں کو احتجاجی مظاہرے کرنے سے روکنے کے لیے پیر کومسلسل چوتھے روزبھی کرفیو نافذرکھا۔ ادھر مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک اور دیگر پارٹی رہنمائوںکوپامپور سے گرفتار کرلیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔