کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 23 جنوری 2017
گلشن معمار میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں خاتون جاں بحق ہوئی، پولیس، فوٹو؛ فائل

گلشن معمار میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں خاتون جاں بحق ہوئی، پولیس، فوٹو؛ فائل

 کراچی: شہر كے مختلف علاقوں میں فائرنگ كے واقعات میں خاتون جاں بحق جب كہ خاتون اور كمسن لڑكے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ایکسپریس كے مطابق گلشن معمار كے علاقے گل محمد گوٹھ میں فائرنگ كے پراسرار واقعہ میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ كی شناخت 24 سالہ زرمیراں زوجہ شادی خان كے نام سے ہوئی ہے جب كہ اہلخانہ كے متضاد بیانات سے واقعہ پراسرار ہوگیا ہے۔ اہلخانہ كا كہنا ہے كہ سب گھر میں ٹی وی دیكھ رہے تھے كہ كسی نے دروازہ كھٹكھٹایا تو زرمیراں كھولنے گئی تھی اور جب واپس پلٹ رہی تھی كہ كسی نے اس پر عقب سے فائرنگ كر دی جس كے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی اور اسے فوری طور پر قریب ہی واقع اسپتال لے گئے بعدازاں عباسی شہید اسپتال لیجایا جا رہا تھا كہ وہ چل بسی۔

دوسری جانب پیر آباد كے علاقے اورنگی ٹاؤن سیكٹر 4 درالصحت اسپتال كے قریب فائرنگ سے 42 سالہ عائشہ نامی خاتون پیٹ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئی جسے انتہائی تشویشناك حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق موقع پر موجود نوجوان نے بتایا كہ وہ گلی سے گزر رہا تھا كہ 3 افراد نے اس پر خنجر سے حملہ كر دیا جس سے اس كا ہاتھ زخمی ہوگیا اور اس دوران وہ جان بچا كر بھاگا تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ كر دی جس كے نتیجے میں راہگیر خاتون زد میں آكر زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق نوجوان کا مزید کہنا تھا کہ اس كا آبائی تعلق ہزارے سے ہے اور ان كی پرانی دشمنی بھی چل رہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول كے 14 خول قبضے میں لے لیے ہیں۔

ادھر تیموریہ كے علاقے سخی حسن شادی ہال پر تعینات سیكیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے 3 سالہ مرتضیٰ اور 40 سالہ نواز حیدر زخمی ہوگئے جب كہ سیكیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔