عمران خان نے 2 دھرنے دیے اب ہم خونی دھرنا دیں گے، شیخ رشید

ایکسپریس ڈیسک / خبر ایجنسیاں  پير 23 جنوری 2017
وزیراعظم نے قطری شہزادے کامال کہہ کرساری دنیا میں ہماری ناک کٹوادی، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نے قطری شہزادے کامال کہہ کرساری دنیا میں ہماری ناک کٹوادی، شیخ رشید۔ فوٹو: فائل

قصور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے17مئی کو الیکشن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ کارکن تیاری کرلیں، الیکشن2017 میں ہی ہوں گے۔

اتوار کو قصور میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشیدنے کہاکہ جب تک نوازشریف وزیراعظم ہیں، نیا پاکستان نہیں بن سکتا۔ عمران خان نے 2 دھرنے دیے لیکن اب شیخ رشید خونی دھرنا دے گا، جعلی اور چور حکومت کو گھر بھیج کردم لیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ قربانی ہوگی لیکن قصاب بھاگ گیا، اتنی پابندی سے کالج کبھی نہیں گیا جس پابندی سے عدالت جارہا ہوں، پوری امیدہے کہ کرپشن کاتابوت سپریم کورٹ سے نکلے گا، انصاف کا حصول ہماراحق ہے۔ ججزنے قوم کو انصاف دینے کاحلف اٹھایا ہے، وزیراعظم نے قطری شہزادے کامال کہہ کرساری دنیا میں ہماری ناک کٹوادی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔