اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں نئی یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک  پير 23 جنوری 2017
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو اگلے ماہ امریکہ آنے کی دعوت دی ہے، فوٹو : فائل

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو اگلے ماہ امریکہ آنے کی دعوت دی ہے، فوٹو : فائل

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی بستی کی تعمیر کی منظوری دی ہے جس میں 500 سے زائد مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک بار پھر یہودی بستیوں کی دوبارہ تعمیر کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں 500 سے زائد مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسرائیل مخالف قرارداد کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں اگلے ماہ امریکا کے دورے کی دعوت دی ہے۔ وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں سربراہان کے درمیان رابطہ مثبت رہا جب کہ گفتگو کے دوران ایران کے جوہری معاہدے سمیت فلسطینی امن کے عمل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:اسرائیلی بستیوں کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سےان بستیوں کے قیام کے خلاف قراردادمنظور کی گئی تھی جس کے بعد یہودی بستی کی منظوری اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی درخواست پر ملتوی کردی گئی تھی ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔