ڈی ویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا جشن سنچری داغ کر منالیا

اسپورٹس ڈیسک  پير 23 جنوری 2017
ڈی ویلیئرزگزشتہ برس جولائی میں انجرڈ ہونے کے سبب کھیل سے دوری اختیار کیے ہوئے تھے ۔ فوٹو فائل

ڈی ویلیئرزگزشتہ برس جولائی میں انجرڈ ہونے کے سبب کھیل سے دوری اختیار کیے ہوئے تھے ۔ فوٹو فائل

جوہانسبرگ: جنوبی افریقی اسٹار بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز نے کرکٹ میں واپسی کا جشن سنچری داغ کر منالیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ڈی ویلیئرز کی واپسی

ڈی ویلیئرزگزشتہ برس جولائی میں انجرڈ ہونے کے سبب کھیل سے دوری اختیار کیے ہوئے تھے ، ان کی بائیں کہنی کی سرجری ہوئی تھی، گزشتہ دن انھوں نے ایسٹرنز کیخلاف میچ میں ناردرن پراونس کیلیے 103 گیندوں پر 134رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ٹیم نے ون ڈے میچ 8وکٹ سے جیت لیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ٹیسٹ سمیت کسی فارمیٹ سے ریٹائر نہیں ہو رہا

ڈی ویلیئرز بدھ کو سری لنکا کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریزکے تیسرے اور فیصلہ کن میچ کے ذریعے انٹرنیشنل واپسی کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔