عامر کی متنازعہ ویڈیو انتقامی کارروائی

ویب ڈیسک  پير 23 جنوری 2017
ضروری نہیں کہ خاندان میں سے ہی کسی نے یہ ویڈیو لیک کی ہو، اہلیہ عامر خان، فوٹو؛ فائل

ضروری نہیں کہ خاندان میں سے ہی کسی نے یہ ویڈیو لیک کی ہو، اہلیہ عامر خان، فوٹو؛ فائل

باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ کسی نے انتقامی کارروائی کے طور پر شوہر کی متنازعہ ویڈیو لیک کی۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم اپنے شوہرکی حمایت میں کھل کر سامنے آگئی ہیں اور متنازعہ ویڈیو کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ عامر کی یہ ویڈیو ہماری شادی سے پہلے ریکارڈ کی گئی تھی اور کسی نے ہم سے انتقام لینے کے لیے متنازعہ ویڈیو اب لیک کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ ہمارے خاندان میں سے ہی کسی نے یہ ویڈیو لیک کی ہو، عامر نے اپنی کمپنی سے بہت سے لوگوں کو کام سے بھی نکالا، ممکن ہے یہ حرکت ان کی جانب سے کی گئی ہو۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ باکسرعامر خان کی مبینہ فحش ویڈیو منظر عام پر آگئی

اس سے قبل عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ عامر کے گھر والے مجھ پر تشدد کرتے ہیں اور وہ ہماری طلاق کروانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کچھ روز قبل باکسرعامر خان کی ایک ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں مبینہ طور پر وہ  اپنی امریکی ماڈل دوست سے اسکائپ پر باتوں کے دوران جنسی عمل کرتے دیکھے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔