پی ایس ایل فرنچائززنے عدم دستیاب کرکٹرز کے متبادل منتخب کرلیے

اسپورٹس رپورٹر  پير 23 جنوری 2017
نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے ڈرافٹ میں 4ٹیموں کے نمائندے شریک ہوئے ۔ فوٹو: فائل

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے ڈرافٹ میں 4ٹیموں کے نمائندے شریک ہوئے ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پی ایس ایل کی فرنچائزز نے عدم دستیاب کرکٹرز کے متبادل منتخب کرلیے ہیں۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے ڈرافٹ میں 4ٹیموں کے نمائندے شریک ہوئے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے 3،3 کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا، کراچی کنگز کو ضرورت نہیں پڑی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پی ایس ایل نے پی سی بی کا کلچرتبدیل کردیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈین کالوس بریتھ ویٹ کی جگہ انگلش آل راؤنڈر معین علی کو لیا، انگلش ڈیوڈ ویلی کی عدم دستیابی پر کیوی ناتھن میک کولم شامل کیے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :فیکا کی غیرملکی پلیئرزکوپی ایس ایل فائنل نہ کھیلنے کی تجویز

ویسٹ انڈین رومین پاول کا خلا سری لنکن تھشارا پریرا نے پُر کیا، افغانی کرکٹر محمد نبی کے بجائے پروٹیز رلی روسیو ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔