پورے کیریئر کے دوران آصف سے بہتر فاسٹ بولر کا سامنا نہیں کیا،پیٹرسن

اسپورٹس ڈیسک  پير 23 جنوری 2017
آصف کی یہ صلاحیت تھی کہ وہ بیٹسمین کوالجھن کا شکار کردیتا تھا کہ گیند پچ ہونےکےبعد کس سمت میں جائےگی،پیٹرسن ۔ فوٹو فائل

آصف کی یہ صلاحیت تھی کہ وہ بیٹسمین کوالجھن کا شکار کردیتا تھا کہ گیند پچ ہونےکےبعد کس سمت میں جائےگی،پیٹرسن ۔ فوٹو فائل

میلبورن: سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ پورے کیریئر کے دوران آصف سے بہتر فاسٹ بولر کا سامنا نہیں کیا۔

کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ اپنے پورے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران جس انتہائی بہترین فاسٹ بولر کا سامنا کیا وہ محمد آصف ہی تھے۔ انھوں نے آصف کو شین وارن، گلن میک گرا اورسری لنکا کے مرلی دھرن پر فوقیت دی۔ پیٹرسن نے کہاکہ آصف کی یہ صلاحیت تھی کہ وہ بیٹسمین کو اس الجھن کا شکار کردیتا تھا کہ گیند پچ ہونے کے بعد کس سمت میں جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔