ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں کہ انتخابات ملتوی ہوجائیں، فضل الرحمان

ویب ڈیسک  منگل 1 جنوری 2013
طاہرالقادری جس طرح کی باتیں کررہے ہیں اس کا مقصد انتخابات ملتوی کرانا اور جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنا یے،مولانا فضل الرحمان فوٹو : فائل

طاہرالقادری جس طرح کی باتیں کررہے ہیں اس کا مقصد انتخابات ملتوی کرانا اور جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنا یے،مولانا فضل الرحمان فوٹو : فائل

پشاور: جے یو آئی(ف)کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ منصوبے کے تحت ایسے حالات پیداکئے جا رہے ہیں کہ انتخابات ملتوی ہوجائیں۔

پشاور میں بشیر بلور کی شہادت پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان  نےکہا کہ ایران، عراق اور افغانستان میں انتخابات ہو سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں،سیاست کے بغیر ریاست کا تصوربھی نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا طاہرالقادری جس طرح کی باتیں کررہے ہیں اس کا مقصد صرف اورصرف انتخابات ملتوی کرانا  اور جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام آباد کی جانب  مارچ کے حوالے سے جے یوآئی سے کوئی رابطہ نہیں کیا، یہ ناکام لوگ ہیں جو مایوسی کی حالت میں ملک چھوڑ گئے تھے اوران کے پیچھے ملک دشمن قوتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری جو باتیں کر رہے ہیں وہ مولانا صوفی محمد نے بھی کی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔