برطانوی حسینہ ایمی جیکسن بالی وڈ فلم میں کاسٹ

نیٹ نیوز  منگل 1 جنوری 2013
جلد ہی خود کو بالی وڈ کے ماحول میں ڈھال لوں گی، ایمی جیکسن ۔ فوٹو : فائل

جلد ہی خود کو بالی وڈ کے ماحول میں ڈھال لوں گی، ایمی جیکسن ۔ فوٹو : فائل

لیور پول:  لیور پول برطانیہ کی ملکہ حسن کو بالی وڈفلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ایمی نئی بھارتی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی ۔

ایمی جیکسن جنھیں بالی وڈ کے ڈائریکٹر نے انھیں مقابلہ حسن میں کامیاب ہونے کے بعد اپنی فلم کے لیے منتخب کرلیا جس کے متعلق خود ایمی کا کہنا ہے کہ اس کا خواب پورا ہوگیا ۔20سالہ برطانوی حسینہ ممبئی میں خود کو مستحکم کرنے میں مصروف ہیں جو انھوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا انھیں توقع ہے کہ وہ اس ماحول میں خود کو ڈھال لیں گی اور ستاروں کی دنیا میں اپنی جگہ بھی حاصل کرلیں گی۔

وہ سب سے پہلے ایک تامل فلم کردار ادا کریں گی اور چنائی جاکر شوٹنگ میں حصہ لیں گی انھوں نے کہا کہ وہ لیور پول اکر بہت خوش ہیں جہاں خاندان کے ساتھ کرسمس اور نئے سال کی تقریبات میں حصہ لے رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔