ریتک روشن نے شاہ رخ خان کو اپنا استاد مان لیا

آن لائن  جمعرات 26 جنوری 2017
ریتک کاش دونوں فلموں کی ایک ساتھ ریلیز کو روکا جاسکتا، شاہ رخ خان۔ فوٹو: فائل

ریتک کاش دونوں فلموں کی ایک ساتھ ریلیز کو روکا جاسکتا، شاہ رخ خان۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارریتک روشن اوربالی ووڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلمیں گزشتہ روز ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی گئی ہیں مگر اب ریتک روشن نے شاہ رخ خان کو اپنا استاد مان لیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریتھک روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کرکے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد ثابت کردیا ہے کہ ان کے اور شاہ رخ کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں۔

ریتک روشن کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ شاہ رخ مجھے امید ہے کہ ایک استاد ہونے کی حیثیت سے اپ مجھے پھر اپنی فلم ’’رئیس‘‘سے متاثر کریں گے اور ایک طالب علم ہونے کی حیثیت سے مجھے امید ہے کہ فلم ’’قابل‘‘ دیکھ کر اپ کو مجھ پر فخر ہوگا۔

دوسری جانب شاہ رخ خان نے کہا کہ ریتک کاش دونوں فلموں کی ایک ساتھ ریلیز کو روکا جاسکتا، سنجے گپتا تمہیں یامی گوتم اور تمہارے والد کو میرا پیار ’’قابل‘‘ بہترین فلم ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔