ڈرامہ ریکارڈنگ کے دوران ہدایتکار احمد کامران کی اداکارہ عطیہ خان سے تلخ کلامی

شوبز رپورٹر  جمعرات 26 جنوری 2017
احمد کامران کواپنے رویے میں تبدیلی لانی چاہیے  اورخواتین کا احترام کرنا چاہیے، سونیا خان۔ فوٹو: فائل

احمد کامران کواپنے رویے میں تبدیلی لانی چاہیے اورخواتین کا احترام کرنا چاہیے، سونیا خان۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  پرائیویٹ پروڈکشن کے بینرتلے بننے والی ڈرامہ سیریل کی ریکارڈنگ کے دوران ہدایتکار احمد کامران نے اداکارہ عطیہ خان سے تلخ کلامی کرتے ہوئے غصے میں اسکرپٹ دے مارا۔

ہدایتکار احمد کامران اور اداکارہ عطیہ خان کے درمیان تلخ کلامی کے دوران سیٹ پر موجود فنکاروں نے بیچ بچاؤ کروایا لیکن ناروے سے آئی سینئر اداکارہ سونیا خان کی جانب سے خاتون کواسکرپٹ سے نشانہ بنانے پرشدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روزاحمد کامران ایک سین ریکارڈ کررہے تھے کہ اس دوران متعدد بار ری ٹیک ہوا، جس پر تلخ کلامی ہوئی اورڈائریکٹر نے فنکارہ کے منہ پراسکرپٹ دے مارا، جس پروہاں موجود سینئراداکارہ سونیا خان نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں لیکن ایک خاتون کااحترام سب پرفرض ہے۔ احمد کامران کواپنے رویے میں تبدیلی لانی چاہیے  اورخواتین کا احترام کرنا چاہیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔