فوج کو سیکیورٹی کی ذمےداریاں دی جائیں گی، چیف الیکشن کمشنر

خبر ایجنسیاں  بدھ 2 جنوری 2013
عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں، نجی ٹی وی  سے گفتگو،امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کیلیے خصوصی اجلاس آج طلب۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں، نجی ٹی وی سے گفتگو،امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کیلیے خصوصی اجلاس آج طلب۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

کئی سیاسی جماعتوں نے ابھی تک تحریری تجاویزفراہم نہیں کیں،الیکشن میں فوج کو سیکیورٹی  کی  ذمے داریاں دینگے،الیکشن کمیشن نے2013ء کے عام انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں،اسمبلی کی مدت پوری ہونے پرکسی وقت انتخابات کے لیے تیارہیں۔ منگل کونجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کا عمل الیکشن کمشن کی زیرنگرانی ہوگا۔ فوج نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

7

قومی اسمبلی 16مارچ کو اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ الیکشن کے دوران سیکیورٹی کے تمام امورکی ذمے دار فوج ہوگی، ضابطہ اخلاق پرسختی سے عمل درآمد کرایا جائیگا۔ این این آئی کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے کے لیے خصوصی اجلاس آج منگل کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی صدارت میں منعقد ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔