لاہور: چہلم امام حسین؛ پولیس کی موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست

ویب ڈیسک  بدھ 2 جنوری 2013
سیکیورٹی کے  فول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ جلوس کے راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل بھی کر دیا گیا ہے، فوٹو:فائل

سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے ساتھ ساتھ جلوس کے راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل بھی کر دیا گیا ہے، فوٹو:فائل

لاہور:  پولیس نے حضرت داتا گنج بخش  کے عرس اور حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کے موقع پرموبائل سروس بند کرنےکیلئےحکومت سے درخواست کی ہے۔

پولیس نے صوبائی حکومت سے درخواست میں کہا ہے کہ صبح  9 بجےسےرات 12 بجے تک موبائل سروس بند کی جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔اس موقع کے لئے سیکیورٹی کےبھی خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ کربلا گامے شاہ اور مزار داتا دربار کے اطراف میں کنٹینرز لگا کر راستوں کو بلاک کر دیا گیا ہے، ٹکسالی چوک، اردو بازار، ضلع کچہری، گھوڑا اسپتال سمیت دیگر چوکوں میں کنٹینرز رکھے گئے ہیں اور یہاں سے صرف پیدل چلنے والوں کو آنے کا راستہ دیا گیا ہے۔

جلوس اور عرس کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ جلوس کے راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، جلوس اور عرس پر آنے والوں کے لئے علیحدہ علیحدہ راستے بنائے گئے ہیں۔ سکیورٹی کے لئے 6 ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ سول کپڑوں میں بھی پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔