ٹرمپ سرکار کا تحفہ، ہوسٹن میں مسجد کو آگ لگادی گئی

آئی این پی  پير 30 جنوری 2017
اب تک کئی مساجد کو آگ لگائی جاچکی ہے۔ فوٹو: نیٹ

اب تک کئی مساجد کو آگ لگائی جاچکی ہے۔ فوٹو: نیٹ

نیویارک: امریکی شہر ہوسٹن میں نامعلوم افراد نے مسجد کو آگ لگادی۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق امریکی شہرہوسٹن میں نامعلوم افرادنے مسجد کو آگ لگادی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ رات 2 بجے لگائی گئی اور آگ لگانے والے فرار ہو گئے تاہم نمازی فجر کے وقت پہنچے توپوری مسجد جل چکی تھی جس کے بعد نمازیوں نے فٹ پاتھ پر نماز ادا کی۔

دوسری جانب شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ آگ باقاعدہ نفرت کی بنیاد پر لگائی گئی جب کہ پولیس کا کہنا ہے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم سے یہ سلسلہ شروع ہوا تھا اور اب تک کئی مساجد کو آگ لگائی جاچکی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔