نیہا سکسینا نے شوبز کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ دیا

نیٹ نیوز  جمعرات 3 جنوری 2013
خود کو اپنی فنی صلاحیتوں کی وجہ سے منوانا چاہتی ہوں، نیہا سکسینا۔ ۔فوٹو : فائل

خود کو اپنی فنی صلاحیتوں کی وجہ سے منوانا چاہتی ہوں، نیہا سکسینا۔ ۔فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ نیہا سکسینا نے شوبز کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ دیا۔ اداکارہ نیہا سکینا فلم ’’تیرے لیے‘‘ کے بعد کسی کردار میں نظر نہیں آئیں۔

ایک سال بعد انھوں نے شوبز کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھ دیا ہے۔ حال ہی میں وہ سونی ٹی وی کے لیے ڈرامہ امیتا کا امیت میں مختصر کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ نیہا سکینا نے کہا کہ وہ اسی کردار کو کرنے کی حامی بھرتی ہیں جو ان کے لیے اطمینان بخش ہو۔ ڈرامے کے پروڈیوسر سواسٹک ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ وہ خود کو اپنی فنی صلاحیتوں کی وجہ سے منوانا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ شوبز دنیا سے ایک سال تک کنارہ کشی کے دوران انھوں نے ملائیشیا کا دورہ کیا اور ’’انٹیریئر ڈیکوریشن‘‘ کا بھی کورس کیا جو کہ ان کا شوق بھی تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔