- چاولوں کو دوبارہ گرم کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے
- 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ کو نیب نے طلب کرلیا
- ایڈووکیٹ جبران ناصر گھر پہنچ گئے
- ہیٹ ویو کے خدشات، محکمہ صحت نے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی
- پاکستان نے 200 ماہی گیروں اور 3 سویلین کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا
- ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
- ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کیلیے ہر حد تک جائیں گے، اسرائیل
- رجب طیب اردوان کی حلف برداری میں شرکت کیلیے وزیراعظم ترکیہ روانہ
- منظور وسان کا عثمان بزدار کے سیاست چھوڑنے سے متعلق بیان پر دلچسپ تبصرہ
- سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، جسٹس قاضی فائز عیسی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت
- ڈالر کے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں اضافہ
- فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- لاہور کے 5 مقامات پر دفعہ 144 نفاذ
- انسانی اسمگلنگ اور جعل سازی میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار
- دیر میں مدرسے کے چار طالب علم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- میٹا نے ایپل سے پہلے کویسٹ تھری وی آر ہیڈسیٹ پیش کرنے کا عندیہ دیدیا
- بزرگوں کو توانا رکھنے والی صدیوں پرانی آسان چینی ورزش
- چھٹی منزل سے گرنے والی بلی معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی
- حکومت پنجاب کا صوبے میں مزید 7 نیشنل پارکس بنانے کا اعلان
بھارت کیلیے ون ڈے میں پانچواں بولر دردِ سر بن گیا
کولکتہ: پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان پریکٹس کررہے ہیں، بھارت سے دوسرا ون ڈے آج ہوگا۔ فوٹو : اے ایف پی
کولکتہ: بھارت کیلیے ون ڈے کرکٹ میں پانچواں بولر درد سر بن گیا، چنئی میں پارٹ ٹائمرز یوراج ، ویرت کوہلی اور سریش رائنا نے یہ ذمہ داری انجام دی مگر ان کے10 اوورز میں 77 رنز بن گئے۔
کپتان دھونی نے اعتراف کیا کہ جُزوقتی بولرز کے ساتھ میچ جیتنے میں ٹیم کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ون ڈے کرکٹ میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد ہمیں ایک حقیقی آل رائونڈر کی ضرورت ہے،انھوں نے کہا کہ اب اننگز کے مکمل 50 اوورز کے دوران5 پلیئرز سرکل کے اندر رہتے ہیں، ایسے میں پارٹ ٹائم بولرز کو دشواری پیش آتی ہے، حالیہ تبدیلیوں کے بعد ہمیں جائزہ لینا ہے کہ 6 بیٹسمین کافی ہیں یا 7، پارٹ ٹائمرز کے ساتھ کھیل کر ان سے 10اوورز کی توقع رکھنا بہت مشکل ہے۔
ہم یہ خلا پُر کرنا چاہتے ہیں، ایک حقیقی آل رائونڈر ٹیم میں توازن لے آئیگا، خصوصاً ہدف کے تعاقب کے دوران لوئرآرڈر کی جانب سے اچھا کھیل بہت ضروری ہے، انھوں نے کہا کہ پلیئرز کی انجریز نے ہمیں نئے بولرز آزمانے پر مجبور کیا، قوانین میں حالیہ تبدیلیوں سے کوئی مدد نہیں مل رہی، جتنا زیادہ یہ کھیلیں اتنا ہی بہتر ہونگے، انھیں صرف مناسب مواقع درکار ہیں، انھوں نے کہا کہ بیٹنگ میں بھی ہمیں بہتری کیلیے محنت کرنا ہو گی، نئے قوانین مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، سب سے اہم بات جاتے ہی بڑے اسکور کی جانب دیکھنے کے بجائے سیٹ ہونے اور میرٹ پر گیندوں کا سامنا کرنا ہوگی۔
پہلے ون ڈے میں خود دھونی نے نئی تبدیلیوں کا بہترین استعمال کیا، انھوں نے ابتدائی 18 رنز 51 گیندوں پر بنائے اور اسکے بعد125 بالز پر 113 ناٹ آئوٹ رنز بنا کر واپس لوٹے، انھوں نے کہا کہ آخر کے کچھ اوورز میں اگر کوئی سیٹ بیٹسمین کریز پر ہو تو بہت رنز بنا سکتا ہے، پلیئرز ابتدائی 10 اوورز سے فائدہ اٹھانے کے عادی ہیں مگر اب انھیں نئے چیزوں سے خود کو ہم آہنگ کرنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔