’’رئیس‘‘کی کامیابی کا جشن؛ ماہرہ کی غیر موجودگی سے ٹیم افسردہ

شوبز ڈیسک  بدھ 1 فروری 2017
ماہرہ خان کی کمی پارٹی میں محسوس ہوئی،ہدایتکارراہول ڈھولکیاکا ٹویٹر پر پیغام ۔  فوٹو : فائل

ماہرہ خان کی کمی پارٹی میں محسوس ہوئی،ہدایتکارراہول ڈھولکیاکا ٹویٹر پر پیغام ۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  شاہ رخ خان کی فلم ’’رئیس‘‘کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ممبئی میں ایک پارٹی منعقد کی گئی تاہم اگر کوئی اس پارٹی میں شامل نہیں ہوپایا تو وہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان تھیں۔

ماہرہ خان کی غیر موجودگی فلم ’’رئیس‘‘ کی ٹیم کو بے حد محسوس ہوئی، فلم ’’رئیس‘‘کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے ماہرہ خان کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ ماہرہ خان کی کمی اس پارٹی میں محسوس ہوئی۔

اس کے جواب میں ماہرہ نے لکھا کہ انھیں بھی سب کی بیحد یاد آئی، فلم میں آئٹم سانگ کرنے والی سنی لیون نے ایک مداح کو بتایا کہ ہم نے وڈیو کے ذریعے ماہرہ خان سے بات کی، انھوں نے فلم میں بہترین کام کیا۔ ماہرہ نے اس کے جواب میں بھی سب کو یاد کرنے کے جذبات کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔