شبنم بیٹے رونی گھوش کے ہمراہ 9 فروری کو پاکستان آئیں گی

کلچرل رپورٹر  بدھ 1 فروری 2017
 شبنم کراچی کے علاوہ لاہور بھی جائیں گی۔ ۔ فوٹو : فائل

شبنم کراچی کے علاوہ لاہور بھی جائیں گی۔ ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  بنگلہ دیش منتقل ہونے والی پاکستان کی فلم انڈسٹری ماضی کی مشہور اداکارہ شبنم اپنے صاحبزادے رونی گھوش کے ساتھ 9 فروری کو پاکستان کے دورے پر آرہی ہیں۔

بنگلہ دیش منتقل ہونے والی پاکستان کی فلم انڈسٹری ماضی کی مشہور اداکارہ شبنم اپنے صاحبزادے رونی گھوش کے ساتھ 9 فروری کو پاکستان کے دورے پر آرہی ہیں۔ انہیں رواں ماہ آکسفوڑد کی جانب سے ہونے والے لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ شبنم کراچی کے علاوہ لاہور بھی جائیں گی۔

اداکارہ شبنم تین سال قبل بھی پاکستان کے دورے پر آئی تھیں ان کے ہمراہ ان کے شوہر موسیقار روبن گھوش بھی تھے جب کہ کراچی میں ان کے اعزاز میِں مختلف تقاریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا لیکن گزشتہ سال ان کے شوہر روبن گھوش انتقال کرگئے تھے اور اب شوہر کے انتقال کے بعد وہ پہلی بار پاکستان آرہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔