- بڑے شہروں میں قربانی کے جانوروں کی قیمت میں 40 فیصد تک اضافے کا امکان
- جنوبی وزیرستان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید
- میاں چنوں، ڈاکوؤں نے سوئمنگ پول پر درجنوں شہریوں کو لوٹ لیا
- شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قرار، رہائی کا حکم
- وزیراعظم کی بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت
- سفید چاول اتنے بھی نقصان دہ نہیں، 8 صحت بخش فوائد
- صاحب اختیارات وسیع پیمانے پر بدعنوانیاں کررہے ہیں، سراج الحق
- دیامیر پانی و بجلی کے شعبہ ایمرجنسی ورکس میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف
- کم سن بھائیوں کی ہلاکت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہر نہ ہوسکیں، پولیس
- کراچی سے سعودی عرب آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
- لاہور، دبئی جانے والے مسافر سے 3 جعلی غیرملکی پاسپورٹ برآمد
- کراچی میں عالمی طرز کی فش مارکیٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی
- پشاور میں 8 سالہ بچی کو بے دردری سے قتل کرنے والے بہن بھائی سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی
- ملکی معاشی سلامتی کیلیے حکومتی جماعتوں کی کاوشوں کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، وزیراعظم
- کراچی؛ بلدیاتی الیکشن میں حصہ نہ لینے والا امیدوار میئر کیسے بنے گا
- 9 مئی کے واقعات کی روک تھام کیلیے بین الاقوامی طرز کا پولیس یونٹ بنانے کا فیصلہ
- سندھ میں پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کا تجربہ کامیاب
- افغانستان کے اسکول میں طالبات کو زہر دیدیا گیا؛60 کی حالت غیر
سانحہ عائشہ منزل،جاں بحق افراد اور زخمیوں کیلیے معاوضے کااعلان

گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے سانحہ عائشہ منزل میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کوفی کس پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کوفی کس ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔فوٹو اے پی پی
کراچی: گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے خسرے کی وبا پر قابو پانے کے لیے صوبے بھر میں موثراقدامات کی ہدایت کی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے بدھ کی شام گورنر ہائوس میں گورنر سندھ سے ملاقات کی ۔ اس موقع پرسیاسی صورتحال ، امن و امان اور اہمیت کے حامل مختلف امور پر غور کیا گیا ۔ انھوں نے محکمہ صحت اور دیگرمتعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ خسرے میں مبتلا افراد کے علاج اور وبا پرقابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے جائیں۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز کو عائشہ منزل کے قریب ہونے والے دہشت گرد ی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث عناصر کو گرفت میں لانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی ۔
انھوں نے زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات بھی دیں اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے سانحہ عائشہ منزل میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثا کوفی کس پانچ پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کوفی کس ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔ ملاقات میں صوبے میں چہلم کے موقع پر کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔گورنر اور وزیر اعلیٰ نے امن و امان سے متعلق اداروں کو ہدایت کی کہ جان ومال کے تحفظ کے لیے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں ۔ انھوں نے کہا کہ حساس مقامات پر خصوصی انتظامات کیا جائے اور نگہبان کیمروں اور کنٹرول رومز کو مکمل طور پرفعال رکھا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔