کراچی میں موسم آئندہ چند روزتک سرداورخشک رہے گا،محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک  جمعرات 3 جنوری 2013
  کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18.5جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ریکارڈ کیاگیا جب کہ ہوا میں نمی کاتناسب 36 فیصد رہا ، فوٹو : فائل

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18.5جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ریکارڈ کیاگیا جب کہ ہوا میں نمی کاتناسب 36 فیصد رہا ، فوٹو : فائل

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم سرد اور خشک ہے جو آئندہ چند روز تک خشک ہی رہےگا۔

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ سرد اور خشک موسم نے کسی کو پریشان کیاتو کوئی اس سے خوش نظر آتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18.5جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9 ریکارڈ کیاگیا جب کہ ہوا میں نمی کاتناسب 36 فیصد رہا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔