شاہد آفریدی کرکٹرز گول میز کانفرنس سے لاعلم 

ملک کی خدمت کیلئےہروقت دستیاب ہوں اورپی سی بی نےکانفرنس میں بلایا تو بھرپورمعاونت فراہم کروں گا،شاہد آفریدی


Sports Desk February 03, 2017
ملک کی خدمت کیلئےہروقت دستیاب ہوں اورپی سی بی نےکانفرنس میں بلایا تو بھرپورمعاونت فراہم کروں گا،شاہد آفریدی : فوٹو ؛ فائل

MUMBAI: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کرکٹرز گول میز کانفرنس کے بارے میں علم نہیں ہے جب کہ میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی کانفرنس کا انعقاد کرنے جا رہا ہے جو اچھا اقدام ہے۔

کراچی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 36 سالہ سپراسٹار نے کہا کہ کرکٹ اور ملک کی خدمت کیلئے ہر وقت دستیاب ہوں، پی سی بی نے کانفرنس میں دعوت دی تو بھرپور معاونت فراہم کروں گا اور اگر نہ بلایا گیا تو میں اپنی فاؤنڈیشن کے کاموں کو جاری رکھوں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پی سی بی نے کرکٹ کی بہتری کے لیے گول میز کانفرنس بلا لی

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن سے پاکستان کرکٹ کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں، لیگ میں نوجوان پلیئرز کو موقع دیا جا رہا ہے اور یقیناً قومی ٹیم کیلئے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ فائنل لاہور میں کروانا خوش آئند ہے، پی ایس ایل پاکستان کا ایونٹ ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ میچز کا انعقاد دیگر شہروں میں بھی کروانا چاہیے۔

مقبول خبریں