- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاق اور الیکشن کمیشن کا بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
- سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا
- کراچی میں خالو کی فائرنگ سے 3 سالہ بھانجی جاں بحق، سالی زخمی
- ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ’’پاکستانی پرچم‘‘ لہرانے سے روک دیا
- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری سپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ میں 200ارب روپے کمی کا امکان
- پاکستان کو جولائی، اگست میں 5ارب31کروڑ ڈالر قرض اور فنڈز ملے
- گیس چوری، مزید 188کنکشن منقطع، 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد
- پشاور؛ احتساب عدالتوں میں بحال کیے گئے ریفرنسز کی سماعت شروع
- کریک ڈاؤن، کھاد کے بیگ کی قیمت 600 روپے تک کم ہوگئی
- حاملہ خواتین کے لیے ورزش کے فوائد
حصص مارکیٹ میں تیزی، 16500 پوائنٹس کی حد بحال
322 میں سے 222 کمپنیوں کے بھائو میں اضافہ، کاروباری حجم 57.51 فیصد کم،10 کروڑ 25 لاکھ حصص کا لین دین، تیزی برقرار رہنے کا امکان ہے، ماہرین فوٹو : فائل
کراچی: کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتارچڑھائو کے بعد ایک بار پھر تیزی رونما ہوئی جس سے انڈیکس کی16500 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔
69 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں23 ارب24 کروڑ14 لاکھ43 ہزار812 روپے کا اضافہ ہوا، گزشتہ روز کی مندی میں مستحکم کمپنیوں کے حصص کی کم قیمتوں پر وسیع پیمانے پر ہونے والی خریداری سرگرمی نے جمعہ کو مارکیٹ کا مورال بلند کرنے میں معاونت کی جبکہ چھوٹے ودرمیانے درجے کے اسٹاکس میں خریداری تسلسل برقرار رہا۔
کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر38 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی کیونکہ میوچل فنڈز اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر18 لاکھ70 ہزار388 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا لیکن اس دوران غیرملکیوں کی جانب سے 1لاکھ43 ہزار308 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے 8 لاکھ86 ہزار863 ڈالر، بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے3 لاکھ29 ہزار887 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے3 لاکھ47 ہزار 583 ڈالر اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے 1 لاکھ62 ہزار747 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی وجہ سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن ہوئی۔
تیزی کے باعث کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس98.55 پوائنٹس کے اضافے سے16588.54 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس73.34 پوائنٹس کے اضافے سے13549.08 اور کے ایم آئی30 انڈیکس122.11 پوائنٹس کے اضافے سے28683.84 ہوگیا، کاروباری حجم بدھ کی نسبت57.71 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر10 کروڑ24 لاکھ81 ہزار640 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار322 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں222 کے بھائو میں اضافہ، 78 کے داموں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ماہرین اسٹاک کا کہنا ہے کہ حصص کی قیمتیں نچلی سطح پر آنے کے باعث آئندہ سیشنز میں بھی تیزی برقرار رہنے کاامکان ہے۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں یونی لیور پاکستان کے بھائو129.95 روپے بڑھ کر10199.33 روپے اور شیزان انٹرنیشنل کے بھائو19.10 روپے بڑھ کر401.10 روپے ہوگئے جبکہ یونی لیور فوڈز کے بھائو220 روپے کم ہوکر4180 روپے اور سیمینس پاکستان کے بھائو12.43 روپے کم ہوکر625 روپے ہوگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔